مہرباں رات نے
Ahmad Nadeem Qasmi (1916–2006)مہرباں رات نے
اپنی آغوش میں
کتنے ترسے ہوئے بے گناہوں کو بھینچا
دلاسا دیا
اور انہیں اس طرح کے گناہوں کی ترغیب دی
جس طرح کے گناہوں سے میلاد آدم ہوا تھا
مہرباں رات نے
اپنی آغوش میں
کتنے ترسے ہوئے بے گناہوں کو بھینچا
دلاسا دیا
اور انہیں اس طرح کے گناہوں کی ترغیب دی
جس طرح کے گناہوں سے میلاد آدم ہوا تھا