چھپکلی جو ہمارے لئے زندہ ہے

Yaseen Afaqi

چھپکلی جو ہمارے لئے زندہ ہے

اب بھی ہوا میں تیرتی زمین پر آ دھمکتی ہے

چھپکلی منہ میں چند لمحے دبا کر ہیرا چھوڑ دیتی ہے

ہم اپنی ذات کے گھیر میں چلنا شروع کر دیتے ہیں

یہ دوسری بار بھی دبوچتی ہے

ہم بھی بچ نکلتے ہیں

اور اس بار چھپکلی کو لعاب کی لیٹی سے لپیٹ دیا ہے

اب چھپکلی کچھ سوچ کر ہی ہمارے نشان بنائے گی