قیس نے عشق کیا
Vijay Sharma (b. 1995)قیس نے عشق کیا
پر شاعری نہیں کی
اس نے لیلیٰ کی باتیں
ہواؤں سے بگولوں سے درختوں سے اور بیلوں سے
پھولوں سے اور خوشبو سے کیں
قیس نے عشق کیا
اور اپنے عشق میں قدرت کو شامل کیا
میں نے شاعری کی
میری شاعری میں بھی ہوائیں بگولے درخت بیلیں پھول
اور خوشبو شامل ہیں
تب میں نے عشق نہیں کیا
میں نے جب عشق کیا
تو اس میں شامل ہوئے
تحفے ملاقات کے طے شدہ وقت آزمائش ان چاہے لوگ
اور وہ ساری دنیاوی چیزیں
جو کبھی محبت کی دلیل نہیں ہو سکتیں