ندی کے تٹ پر
Vikram (b. 1990)ندی کے تٹ پر
ایک بنچ پر
بیٹھی لڑکی سوچ رہی ہے
اگر یہ سورج نہ ڈھلتا تو
اگر یہ ندی نہ بہتی تو
اگر نہ ہوتی بنچ یہاں پر
کہاں بیٹھتی جاکر تب میں
اور اگر میں یہاں نہ ہوتی
تو یہ بھوری آنکھوں والا
چپکے چپکے کس کو تکتا
تو یہ کس پہ نظمیں لکھتا