اک دن پارک کی بنچ پہ یوں ہی

Vikram (b. 1990)

اک دن پارک کی بنچ پہ یوں ہی

کیا جانے کیا سوچ کے تم نے

بیٹھے بیٹھے اپنی بندیا

میرے ماتھے پر چپکا دی

اور ہنسیں تم آئے ہائے

اس دن بندیا لگا کے جب میں

خوش تھا نہ کہ شرمندہ تھا

تب ہی میں نے جان لیا تھا

شاید مجھ کو عشق ہوا ہے