اک جنگل میں آگ لگی ہے
Vikram (b. 1990)اک جنگل میں آگ لگی ہے
ساری ندیاں سوکھ رہی ہیں
دو دیشوں میں جنگ چھڑ گئی
لوگوں میں سدبھاؤ نہیں ہے
ارتھویوستھا ڈوب رہی ہے
پھر ڈالر کا بھاؤ بڑھ گیا
اب کے ویتن کم آئے گا
خرچوں پر کنٹرول نہیں ہے
تبھی اچانک میری بچی
شرٹ کھینچ کر ضد کرتی ہے
آؤ نہ پاپا گھر گھر کھیلیں
میں حیراں ہوں
اتنے دکھوں کا ایک علاج
اور اتنا آساں