ہزاروں سال پہلے جب
Vikram (b. 1990)ہزاروں سال پہلے جب
زمیں پر سب سموچہ تھا
لکیریں کھینچنا انسان نے
سیکھا نہیں تھا تب
عجب دنیا تھی
جو قدرت ہی کی پابند تھی
لیکن
کسی نے یوں ہی غفلت میں
یا شاید جان کر ہی ایک
جھوٹا قصہ بن ڈالا
بس اس کے بعد سے ہم سب
اسی اک جھوٹ کے کتنے
نئے ورزن سناتے جا رہے ہیں
اور نسلوں کو
اسی اک جھوٹ پہ جھوٹا یقیں
دلوانے کی خاطر
انہیں لڑوا رہے ہیں