آج اک کہانی میں

Vikram (b. 1990)

آج اک کہانی میں

یہ پڑھا کہ تھا کوئی

بے پناہ حسیں لڑکا

جس نے روح کے بدلے

خوبصورتی مانگی

دائمی جوانی لا فانی زندگی چاہی

اور پائی نعمت کہ

اس کے جسم کے بدلے

اس کی ایک آدم قد پینٹنگ ہی بوڑھی ہو

اس کے سب گناہوں کا

عکس پینٹنگ میں ہو

خیر چھوڑو جانے دو وہ فقط کہانی تھی

یار لوگ کہتے ہیں

وہ بھی خوب صورت ہے

اور اجر امر ہے وہ

ہم سب اس کی چھب ہی ہیں

اوہ تو کیا خدا نے بھی