ہم شریف انسانوں

Vikram (b. 1990)

ہم شریف انسانوں

کی عجیب عادت ہے

ہم لباس والوں کو

ننگے پن سے نفرت ہے

سچ کو سچ نہیں کہتے

جھوٹ بھی چھپاتے ہیں

ننگے رہنے والوں کو

بے ادب بتاتے ہیں

ہم ادھوری چاہت کو

خواب نام دیتے ہیں

موت کی حقیقت کو

اک پڑاؤ کہتے ہیں

جیوں کا تیوں نہیں کہتے

استعارے لاتے ہیں

بے وجہ سجاتے ہیں

جسم کی ضرورت کو

تم بھی عشق کہتے ہو

تم بڑے مہذب ہو