زمیں نے سگریٹ جلا رکھی ہے

Vikram (b. 1990)

زمیں نے سگریٹ جلا رکھی ہے

اک دو دس سو ہزار

لاکھوں کروڑوں سگریٹ

۲۴ گھنٹے سلگ رہی ہیں

زمیں کا سینہ دھدھک رہا ہے

زمیں کی سانسیں اکھڑ رہی ہیں

زمیں کے تن پر ہر ایک دن

کچھ کروڑ بلڈنگس

نئی اگی ہیں

یہ سالے انسان یعنی ٹیومر

تو کینسرس ہیں