کہیں کسی چھوٹے سے شہر کے
Vikram (b. 1990)کہیں کسی چھوٹے سے شہر کے
کسی محلے کے ایک گھر میں
ہے ایک لڑکی
جو اپنے کمرے میں اپنے بستر
پہ لیٹی لیٹی تکے ہی جائے ہے
گھر کی چھت کو
سوچ رہی یا پوچھ رہی یا بتا رہی ہے
چھتوں کے نیچے بھی دب کے کچھ لوگ
مر چکے ہیں
کہیں کسی چھوٹے سے شہر کے
کسی محلے کے ایک گھر میں
ہے ایک لڑکی
جو اپنے کمرے میں اپنے بستر
پہ لیٹی لیٹی تکے ہی جائے ہے
گھر کی چھت کو
سوچ رہی یا پوچھ رہی یا بتا رہی ہے
چھتوں کے نیچے بھی دب کے کچھ لوگ
مر چکے ہیں