میں اداس لوگوں سے
Vikram (b. 1990)میں اداس لوگوں سے
جتنی بار ملتا ہوں
ان سے پوچھ لیتا ہوں
ان کے دکھ کا کارن بھی
سب الگ بتاتے ہیں
پر شوین کہتا ہے
اک ہی دکھ ہے دنیا میں
چھوڑ دئے جانے کا
مان لوں اگر یہ میں
تو جنہوں نے چھوڑا تھا
وہ تو خوش ہی ہوں گے اب
پر وہ خوش نہیں ملتے
وہ بھی چھوٹ جاتے ہیں
دکھ سے ٹوٹ جاتے ہیں