آپ کے ہاتھوں نے سمجھا مار کے قابل مجھے
Tahira Sultana Makhfiآپ کے ہاتھوں نے سمجھا مار کے قابل مجھے
میں نگوڑی تو یہ سمجھی مل گئی منزل مجھے
مجھ کو نامنظور ہے آپ کا یہ فیصلہ
توڑ دی میری کمر اے بندہ پرور آپ نے
اپنی بھیڑوں بکریوں میں کر لیا شامل مجھے
آپ کے ہاتھوں نے سمجھا مار کے قابل مجھے
سامنے سارے جہاں کے کر دیا گھائل مجھے
آپ کے ہاتھوں نے سمجھا مار کے قابل مجھے
پڑ گئیں منہ پر مرے ہاتھ کی پرچھائیاں
کان میں بجنے لگیں سیکڑوں شہنائیاں
دو جہاں کی آج چوٹیں ہو گئیں حاصل مجھے
آپ کے ہاتھوں نے سمجھا مار کے قابل مجھے