کتنی اچھی ہوتی ہیں

Urooj Zehra Zaidi

کتنی اچھی ہوتی ہیں

اس سے ہونے والی کچھ

آخری ملاقاتیں

وقت وہ ہی ہوتا ہے

رنگ وہ ہی ہوتا ہے

اور بات کرنے کا ڈھنگ وہ ہی ہوتا ہے

جاتے ہیں وہیں جس جا

پہلی بار دیکھا ہو

دور جاتے رشتے بھی ایک پل کو لگتا ہے جیسے پاس آتے ہوں

دل دھڑکنے لگتا ہے

سرد جسم میں یک دم زیست دوڑ جاتی ہے

ایک لمحے کو جیسے دنیا ٹھہر جاتی ہے

بس اس ایک لمحے میں

جب وہ لمحہ چلتا ہے تب یہ یاد آتا ہے

وقت جا چکا اچھا اب ہیں تو فقط یادیں

کتنی اچھی ہوتی ہیں

اس سے ہونے والی کچھ

آخری ملاقاتیں