سنو

Urooj Zehra Zaidi

سنو

بیزار سا رہنا

کسی کی بات نہ سننا

کسی کا بھی

کہیں پر بھی کوئی احساس نہ کرنا

بہت سجتا ہے تم پہ پر

تمہارے ایسا کرنے سے

جسے تم اپنا کہتے ہو

وہ تم سے روٹھ جاتا ہے

تمہاری بے نیازی سے

مرا دل ٹوٹ جاتا ہے