میں اس کے نام کی مہندی
Urooj Zehra Zaidiمیں اس کے نام کی مہندی
سجا کر اپنے ہاتھوں پر
انہیں تا دیر تکتی ہوں
کہ جتنا پیار وہ کرتا ہے رنگ اتنا ہی گہرا ہو
مگر یہ دیکھ کر حیران ہوتی ہوں
نہ جانے کیوں
مرے ہاتھوں پہ ہر مہندی کا رنگ کچا ہی آتا ہے
میں اس کے نام کی مہندی
سجا کر اپنے ہاتھوں پر
انہیں تا دیر تکتی ہوں
کہ جتنا پیار وہ کرتا ہے رنگ اتنا ہی گہرا ہو
مگر یہ دیکھ کر حیران ہوتی ہوں
نہ جانے کیوں
مرے ہاتھوں پہ ہر مہندی کا رنگ کچا ہی آتا ہے