جب ہم کچھ نہیں ہوتے تو

Urooj Jafri

جب ہم کچھ نہیں ہوتے تو

ہم ٹھیک ہوتے ہیں

جب ہم ٹھیک ہوتے ہیں

تو کچھ ٹھیک نہیں ہوتا

اور جب کچھ ٹھیک نہیں ہوتا

تو سب غلط ہوتا ہے

صحیح اور غلط کا تعین

دو لوگ کبھی نہیں کر پائے

اور اسی لیے اکثر تکیے جدا

کر لیے جاتے ہیں

کیوں کہ یہی شاید ٹھیک

ہوتا ہے!