ایک یاد ایک چائے کا مگ اور کچھ راکھ

Urooj Jafri

ایک یاد ایک چائے کا مگ اور کچھ راکھ

پرانی کتابوں کے چند پیلے ورق

پیتل کی ایش ٹرے اور سیاہ موٹے

فریم کا وہ چشمہ

وہ کالا ویلٹ

اور کلائی پہ بندھی بھری سنہری گردی

کھدر کی آدھے بازوؤں والی شرٹیں

اور مخصوص لمبان والی سرمئی پتلون

کالے تسموں والے جوتے اور سلیقے

سے جمی مانگ

سب سے فراغت کے بعد کلف میں اکڑا

سفید ململ کا کرتا اور لٹھے کی شلوار

الہ آبادی کالے پمپس سگریٹ کا کش

اور چائے کا گھونٹ روز کی وہی راکھ