جمعہ اور اتوار لگا ہے

Rafi Yusufi Mahram

جمعہ اور اتوار لگا ہے

سستا پھر بازار لگا ہے

ہاکر چیزیں بیچ رہا ہے

اپنی جانب کھینچ رہا ہے

پانڈا بھالو گڈا بھی ہے

چابی والا بڈھا بھی ہے

چین سے آئی چڑیا لے لو

ہانگ کانگ کی گڑیا لے لو

پھولوں کا گلدستہ بھی ہے

جیبوں والا بستہ بھی ہے

انجن دیکھو ریل بھی دیکھو

جادو کا یہ کھیل بھی دیکھو

لوڈو لے لو ویڈیو لے لو

گھر پر جا کر مل کر کھیلو

فورین کا ہر آئٹم دیکھو

گھوڑا گاڑی ٹم ٹم دیکھو

اچھی ہے ہر چیز کھری ہے

ایک خریدو ایک فری ہے