ابو میرے پاس تو آنا
Rafi Ahmadابو میرے پاس تو آنا
اتنی بات مجھے سمجھانا
ہم جب آپس میں لڑتے ہیں
آپ ہمیشہ یہ کہتے ہیں
لڑنا بھڑنا ٹھیک نہیں ہے
جھگڑا کرنا ٹھیک نہیں ہے
اچھے بن کر جینا سیکھو
مل جل کر تم رہنا سیکھو
میں نے اخباروں میں پڑھا ہے
ٹی وی پر بھی اتنا سنا ہے
دنیا میں پھر اک جنگ ہوگی
کھلیں گے سب خون کی ہولی
میزائل اور بم برسیں گے
امن و اماں کو ہم ترسیں گے
لاشوں کا بازار لگے گا
سہما سا سنسار لگے گا
میں بچہ ہوں میں کیا سمجھوں
میں تو بس اتنا ہی پوچھوں
بچے آخر پھر بچے ہیں
جو دانا ہیں کیوں لڑتے ہیں