ہے یہ وعدہ آج سے ابو
Rafeeq Gulabہے یہ وعدہ آج سے ابو
پڑھنا میرا کام
پڑھنا میرا کام ہے ابو
پڑھنا میرا کام
موبائل اور ٹی وی کا میں
نام نہ لوں گا نام
نام نہ لوں گا نام میں ابو
نام نہ لوں گا نام
کاہلی سے دور رہوں گا
کام کروں گا کام
کام کروں گا کام میں ابو
کام کروں گا کام
سچائی کے ساتھ رہوں گا
ہر پل اور ہر گام
ہر پل اور ہر گام میں ابو
ہر پل اور ہر گام
پڑھ لکھ کر اپنی محنت سے
جگ میں کروں گا نام
جگ میں کروں گا نام میں ابو
جگ میں کروں گا نام