کانپتے ہاتھ مرے

Qaisar Abbas

کانپتے ہاتھ مرے

ایک دعا کو اٹھے

اے خدا

آج مرے خواب کی

تعبیر ملے یا نہ ملے

معجزے ہوں کہ نہ ہوں

پھر بشارت نئی صبحوں کی

ملے یا نہ ملے

اے خدا

آج کوئی اچھی خبر

شہر آشوب سے

اس شہر بتاں تک

پہنچے