پونم کی شب کا عکس

Lateef Hazin

پونم کی شب کا عکس

صدموں زدہ عدسہ سے بہتا ہوا

انجیر کے اختلاجی زخمی پتوں پر جم گیا ہے

شبیہ چھیدوں سے آراستہ

نظروں سے لپٹ کر گم ہونے سے بچ

تو گئی ہے

اب نظریں پھیلاؤں تو

وہ

منفی حجم میں بٹ جائے گی

اس وقت نوحہ گر تنکا فاختہ کے لہو

میں تر

اندھے جالوں میں سویا ہوگا

نہیں

نہیں میں نہیں چاہتا

میں نے جنوں زدہ سمتوں سے پیار

کیا ہے

جن میں

تری صورت سے زیادہ

چاندنی بھری آنکھوں کا فسوں ہے