پیاری پیاری نئی نویلی

M. A. Shamsi

پیاری پیاری نئی نویلی

بوجھو بچو ایک پہیلی

خاک میں کرتی ہے یہ عزت

اس سے تم کو سخت ہے نفرت

تم کو خوب رلاتی ہے یہ

اکثر تمہیں ستاتی ہے یہ

اس سے نفرت کرتے ہو تم

نام سے اس کے ڈرتے ہو تم

پھر بھی مدرسہ آتے ہو تم

اکثر اس کو کھاتے ہو تم

ذہن پہ اپنے زور لگاؤ

جلدی اس کا نام بتاؤ