کچھ برس اس پار کا قصہ ہے

Jabbar Jameel

کچھ برس اس پار کا قصہ ہے

دوستوں کی بزم میں اک دن بڑے دعوے

سے میں نے کہہ دیا تھا

دراصل وہ اندر سے بے ترتیب ہوتے ہیں

ٹوٹے پھوٹے ہوتے ہیں

اپنے گھروں میں جو ہر اک شے کو سلیقہ سے سجا رکھتے ہیں

شکستہ چیز ہو کوئی

فوراً اٹھا کر پھینک دیتے ہیں

اور آج میں محسوس کرتا ہوں

ادھر کچھ دن سے مجھ میں بھی

چیزوں کو سلیقہ سے سجائے رکھنے کی تحریک پیدا ہو رہی ہے