صبحوں جیسے لوگ بہت اچھے لگتے ہیں نا

Geetanjali Rai (b. 1990)

صبحوں جیسے لوگ بہت اچھے لگتے ہیں نا

لگتا ہے کہ بہت الگ ہیں باقی لوگوں سے

ناامیدی کی لمبی رات بن جاتے ہیں

ان سے بہتر تو وہ لوگ ہوتے ہیں جو خاموش شاموں کی طرح

امیدیں نہیں مگر سکون ضرور دیتے ہیں

تم آئے تو تھے ایک خاموش شام کی طرح

شاید آج بھی تم ایک خاموش شام ہی ہو

یہ تو میں ہوں جو تم میں اپنی صبح ڈھونڈھنے کی ناکام کوشش میں ہے

کیونکہ صبحوں جیسے لوگ بہت اچھے لگتے ہیں نا