میں نے پوچھا تھا ستاروں سے

Geetanjali Rai (b. 1990)

میں نے پوچھا تھا ستاروں سے

اور اس پیلے گلاب کی پنکھڑیوں سے بھی

پھر میں نے باقی سب سے بھی پوچھا

وہ نیم کا درخت

اس میں رہنے والی وہ چڑیا

اس کے ساتھ کھیلنے والی نرم دھوپ اور ٹہنیوں میں چھپنے والا چاند

ایک ایک کر سب سے بات کی میں نے

اور سب کہتے ہیں تم آؤ گے

سوائے تمہارے