کچے آنگن کا وہ گھر وہ بام و در

Habib Jalib (1928–1993)

کچے آنگن کا وہ گھر وہ بام و در

گاؤں کی پگڈنڈیاں وہ رہ گزر

وہ ندی کا سرمئی پانی شجر

جا نہیں سکتا بجا ان تک مگر

سامنے رہتے ہیں وہ شام و سحر