دھرم و جاتی واد کے جھگڑے مٹا کر ایک بار
Habeeb Ahmad Anjum Datiaviدھرم و جاتی واد کے جھگڑے مٹا کر ایک بار
آؤ ہم مل کر محبت سے گلے سب سے ملیں
بغض و کینہ اور حسد شیطانیت کی دین ہے
ہم اسے ہولی کی اگنی میں جلا کر پھونک دیں
ہے یہ رنگا رنگ کا تیوہار ہم سب کے لئے
تاکہ روشن ہوں ہر اک دل میں محبت کے دیے
ہولی سچائی کا انجمؔ دینے آئی ہے پیام
اسمرن کرتا رہے پرہلاد کا ہر کوئی نام