اردو ہمارے دیش کی شیریں زبان ہے
Habeeb Ahmad Anjum Datiaviاردو ہمارے دیش کی شیریں زبان ہے
تہذیب کی ہے وضع شرافت کی جان ہے
تعلیم و تربیت میں اہم اس کا ہے مقام
شعر و سخن کی روح ادب کی یہ جان ہے
چھوڑا ہے جب سے اس کو تلفظ بگڑ گیا
یہ ہر زباں کا جزو بیاں اور شان ہے
پیدا ہوئی یہ ہند میں پروان بھی چڑھی
پھر کس لیے کہو یہ ودیشی زبان ہے
مقبول عام بھی ہے یہ ہر دل عزیز بھی
سچ بات تو یہ ہے کہ یہ سب کی زبان ہے
ہم اس کے ذوق سے ہوئے افسوس منحرف
آزادی کی تحریک کی اردو ہی جان ہے
آزاد ہند میں نہ ملا اس کو کچھ مقام
یہ مادر وطن کے شہیدوں کی جان ہے
حالانکہ روزگار کا ذریعہ نہیں رہی
اردو پڑھو پڑھاؤ یہ اپنی زبان ہے