میں ایک گوشت کا لوتھڑا تھی
Ghazal Jafari (b. 1960)میں ایک گوشت کا لوتھڑا تھی
جسے کچھ خبر نہ تھی
وہ گوشت کا نرم و نازک ٹکڑا
محتاج تھا
کسی کی آغوش کا
کسی کے پیار کا
کسی کے حساس جذبوں کا
وہ سایہ تھا
میرے لئے
میرے ہر جذبے پر حاوی تھا
آج میں کلی سے پھول بنی
مگر وہ سایہ نہ جانے کہاں ہے
ایک ہوک ہے
ایک حسرت ہے
ایک خلش ہے
میری ماں کہاں ہے