میں دوپٹہ نہیں اوڑھتی

Ghazal Jafari (b. 1960)

میں دوپٹہ نہیں اوڑھتی

اس کے پیچھے

ایک تلخ حقیقت ہے

میری زندگی

میری انمول دوست

اس میں گھری

اور جھلس کر مر گئی