وہ جو اک موڑ ہے پیپل کے گھنے پیڑ
Faiyaz Rifat (1940–2022)وہ جو اک موڑ ہے پیپل کے گھنے پیڑ
کے پاس
مجھ سے وابستہ ہے بیتے ہوئے لمحوں کی طرح
کہ مری عمر کا احساس کا
اک حصہ وہیں چھوٹ گیا
اپنی ناکامئ الفت کی شکایت کیا ہو
میری بے صبر تمنا کو سلیقہ ہی نہ تھا
زندگی حاصل آداب جنوں ہوتی ہے
اب عقیدت مجھے پیپل کے گھنے پیڑ
سے ہے