جسم کی حرارتیں

Faiyaz Rifat (1940–2022)

جسم کی حرارتیں

ہر خلیے میں تیرتی ہوئی

قطرہ قطرہ

زہر کی طرح بکھرتی ہوئی

یوں ہی تمہارا زیاں کرتی رہیں گی

اور پھر چار کاندھوں پر سوار

تم زمیں کے اندھیرے غاروں میں

قید ہو گے

جہاں فرشتوں کے آنے تک

کیڑے مکوڑے کلکاریاں مار کر

تمہارے جسم سے لپٹ جائیں گے

اور تم یوں ہی منتظر رہو گے

کسی دعا کے

عود و عنبر کی فضا کے