سن
Faisal Malik (b. 1982)سن
میری بنجر زمینوں میں
محبت
اگنے لگی ہے
کچھ ہی دنوں میں
پک جائے گی
لیکن
میرے بازووں میں
بے جانی کے وسوسے
سرسراتے ہیں
میری بنجر زمیں پہ
بڑی مدت بعد
معجزہ اترا ہے
تیری چاہت کی ننھی کونپل
میرے سینے کی زمین کا
سر پھاڑ کر
پوری وحشت سے اگ آئی ہے
اسے گل جانے دوں
محبت مر جانے دوں