جان لیوا ایک جھاڑی
Baeem Hairatiجان لیوا ایک جھاڑی
جس کا مصرف کچھ نہیں
اور پیدائش نہیں مطلق بھی محتاج زمیں
یہ ہے خود رو
دم زدن میں
یک بہ یک اگ آئے اپنے آپ ہی
اس جگہ یا اس جگہ کیوں ہر کہیں
جس پہ آید شرط موسم بھی نہیں
پھول پتے سب زہریلے بہت
زہر بھی وہ ہر سم قاتل سے بڑھ کر زود اثر
اس پہ کانٹے
اور کانٹوں کی چبھن خونخوار نیزوں سے زیادہ تیز تر