دیکھو کچن میں آیا کون

Aadil Aseer Dehlvi (1959–2014)

دیکھو کچن میں آیا کون

چھوٹا سا یہ سایا کون

چال میں کیسی خاموشی ہے

چپکے چپکے وہ آئی ہے

برتن میں کیا سونگھ رہی ہے

دودھ ہے اس میں یا کہ دہی ہے

چوہوں کی شوقین بھی ہے وہ

تھوڑی سی رنگین بھی ہے وہ

کتے سے وہ گھبراتی ہے

دیکھ کے اس کو کتراتی ہے

بچوں میں گھل مل جاتی ہے

شیر کی خالہ کہلاتی ہے