میں کیا چاہتا ہوں ذرا مجھ سے پوچھو
Aadil Aseer Dehlvi (1959–2014)میں کیا چاہتا ہوں ذرا مجھ سے پوچھو
یہ کہتے ہیں ابو کہ افسر بنوں میں
یہ امی کی خواہش ہے ٹیچر بنوں میں
یہ کہتے ہیں بھیا بنوں ڈاکٹر میں
کماؤں گا ایسے بہت مال و زر میں
مجھے مال و دولت سے رغبت نہیں ہے
مرے کام کی چیز شہرت نہیں ہے
مرے دل میں خواہش ہے لیڈر بنوں گا
زمانے کی بے لوث خدمت کروں گا
میں کیا چاہتا ہوں ذرا مجھ سے پوچھو