پانی جگ مگ کرتا جائے

Aamina Azfar

پانی جگ مگ کرتا جائے

سورج اس میں ڈوبا جائے

بڑی سی یہ سونے کی تھالی

کیا معلوم کہاں کھو جائے

مغرب میں جو بستے ہوں گے

کتنے وہ خوش قسمت ہوں گے

ہاتھ بڑھا کر بڑے مزے سے

سورج کو چھو لیتے ہوں گے