یہ میرا قبلہ

Aabid Jafri

یہ میرا قبلہ

وہ تیرا قبلہ

یہ میری سرحد

وہ تیری سرحد

یہ میرا مذہب

وہ تیرا مذہب

یہ نسل میری

وہ نسل تیری

ہیں قتل گاہوں کے نام سارے

مری زمیں کا ہر ایک انساں

زمیں کے قرضے بھلا کے سارے

فلک کا قرضہ چکا رہا ہے