خوب اک ناصح مشفق نے یہ ارشاد کیا
Akbar Allahabadi (1846–1921)خوب اک ناصح مشفق نے یہ ارشاد کیا
بزم میں اس نے تعلی جو کل اکبر کی سنی
نہ تری فوج نہ شاگرد نہ پیرو نہ مرید
نہ تو ارجن ہے نہ سقراط رشی ہے نہ منی
کس نگیں پر ہیں ترے نقش کے آثار عیاں
فکر سے ذکر سے عبرت سے تجھے کام نہیں
واہ وا کے لیے لفظوں کی دکاں تو نے چنی
طبع میں تیری وہی خامیٔ حرص دنیا
آتش خوف خدا سے نہ جلی ہے نہ بھنی
خود پرستی ہے بہت خلق کی خدمت کم ہے
دل دہی کم ہے تو ہے دل شکنی چار گنی