عشق و مذہب میں دو رنگی ہو گئی

Akbar Allahabadi (1846–1921)

عشق و مذہب میں دو رنگی ہو گئی

دین و دل میں خانہ جنگی ہو گئی

دخت رز شیشے سے نکلی بے حجاب

سامنے رندوں کے ننگی ہو گئی

علم یورپ کا ہوا میداں وسیع

رزق میں ہندی کے تنگی ہو گئی