نماز

Allama Iqbal (1877–1938)

بدل کے بھیس پھر آتے ہیں ہر زمانے میں

اگرچہ پیر ہیں آدم، جواں ہیں لات و منات

یہ ایک سجدہ جسے تو گراں سمجھتا ہے

!ہزار سجدے سے دیتا ہے آدمی کو نجات