پرواز

Allama Iqbal (1877–1938)

کہا درخت نے اک روز مرغ صحرا سے

ستم پہ غم کدئہ رنگ و بو کی ہے بنیاد

خدا مجھے بھی اگر بال و پر عطا کرتا

شگفتہ اور بھی ہوتا یہ عالم ایجاد

دیا جواب اسے خوب مرغ صحرا نے

!غضب ہے ، داد کو سمجھا ہوا ہے تو بیداد

جہاں میں لذت پرواز حق نہیں اس کا

وجود جس کا نہیں جذب خاک سے آزاد