ارتقا

Allama Iqbal (1877–1938)

ستیزہ کار رہا ہے ازل سے تا امروز

چراغ مصطفوی سے شرار بولہبی

حیات شعلہ مزاج و غیور و شور انگیز

سرشت اس کی ہے مشکل کشی، جفا طلبی

سکوت شام سے تا نغمہ سحر گاہی

ہزار مرحلہ ہائے فعان نیم شبی

کشا کش زم و گرما، تپ و تراش و خراش

ز خاک تیرہ دروں تا بہ شیشہ حلبی

مقام بست و شکت و فشار و سوز و کشید

میان قطرئہ نیسان و آتش عنبی

اسی کشاکش پیہم سے زندہ ہیں اقوام

یہی ہے راز تب و تاب ملت عربی

مغاں کہ دانہء انگور آب می سازند ''

''ستارہ می شکنند، آفتاب می سازند